ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گیروسوپا ڈیم سے پانی چھوڑنے پر پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی تیاری

گیروسوپا ڈیم سے پانی چھوڑنے پر پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی تیاری

Tue, 21 Aug 2018 13:30:31    S.O. News Service

کاروار21؍اگست (ایس او نیوز)گیروسوپا ڈیم میں بڑھتی ہوئی پانی کی سطح کے پیش نظر اگر وہاں سے زائد پانی باہر چھوڑدیا جاتا ہے تو کس طرح کے حالات پیش آ سکتے ہیں انہیں دھیان میں رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اس سے نمٹنے کی تیاریاں کررہی ہے۔

ضلع انتظامیہ کے افسران گیروسوپا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے افسران کے ساتھ مسلسل رابطہ بنائے ہوئے ہیں اور صورتحال پر ان سے بات چیت کررہے ہیں۔ اگر بالفرض ڈیم سے پانی چھوڑا جاتا ہے تو اس کی زد میں آنے والے نشیبی علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ان علاقوں میں رہنے والوں کوضرورت پڑنے پر محفوظ ٹھکانوں تک پہنچانے کا منصوبہ بھی بنایاجارہا ہے۔

ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے افسران کے مطابق ڈیم سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ڈیم میں ذخیرۂ آب کی زیادہ سے زیادہ حد 564میٹر ہے اس لئے جب یہاں پانی کی سطح 562میٹر تک پہنچ جائے گی تو پھر ڈیم سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 


Share: